مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر بدستور خوف ودہشت کی لپیٹ میں ہے، فاروق عبداللہ
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ بدستور خوف ودہشت کی لپیٹ میں ہے اور بی جے پی کی بھارتی حکومت کی اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ یہاں امن قائم ہو چکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پوری دنیا میں اس بات کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کہ جموںکشمیر میں امن آگیا ہے ، یہاں عسکریت پسندی کا ختم کر دیا گیا ہے لیکن جب ریاستی حیثیت کی بحالی کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ ابھی سیکورٹی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ریاستی حیثیت بحال کی جاسکے۔



