مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری میں بی ایس ایف اہلکار کی پراسرار موت

جموں 31 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج جموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے سندربنی میں تعینات بی ایس ایف کی 69بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل راکیش کماردوران ڈیوٹی پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ راکیش کمار بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھانکوٹ کا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button