مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر :انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے تمام سرکاری ملازمین کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام انتظامی سیکرٹری اور محکموں کے سربراہان کسی بھی ملازم کے حق میں سوائے غیر معمولی حالات کے کسی بھی قسم کی چھٹی منظور نہ کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بزدلانہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں 31 بے گناہ شہریوں کی شہادت اور 57 کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پر ہے۔KMS-02/M






