مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکی شناخت، وقار کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے: فاروق عبداللہ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کی شناخت اور وقار کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے چاڈورہ کے علاقے کانی ہامہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کوخبردارکیا کہ وہ مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کا بیج بونے والی قوتوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے انتشار پیدا کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جموں وکشمیر سے اس کی شناخت اور حقوق چھین لئے۔انہوں نے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر زور دیا۔