مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر پر رسل ٹربیونل نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جنگی جرائم پر روشنی ڈالی

FG6NoOCWUAk_r3Bاسلام آباد 24 دسمبر (کے ایم ایس) کشمیر پر رسل ٹربیونل نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری جنگی جرائم پر روشنی ڈالی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ حال ہی میںبو سنیا ہرزیگووینا کے دارلحکومت سراجیوو میں کشمیر پر رسل وار کرائمز ٹربیونل نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر پر تین روزہ رسل ٹریبونل کے ماہرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کاری کا اسرائیلی ماڈل دہرایا جا رہا ہے۔رسل ٹربیونل کے ججوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال پوری انسانیت کے لیے تشویشناک ہے اور تنازعہ کشمیر کو نسل کشی اور نوآبادیاتی آبادکاری کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف فوجی، سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور اخلاقی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں نسل کشی، عصمت دری، غیر قانونی نظربندیوں، لوگوں کوبڑے پیمانے پر بصارت سے محروم کرنے اور دیگر جرائم کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی نوآبادیاتی اقدامات نے بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزی کی ہے۔کشمیر پر رسل ٹربیونل نے دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اقوام متحدہ کو رسل ٹریبونل کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button