مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ : عمارتوں میں دراڑیں، 21 مکانات غیر محفوظ قرار

جموں 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع ڈوڈہ میں 19 رہائشی مکانات، ایک مسجد اور ایک مدرسہ سمیت 21 تعمیرات کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ضلع کے علاقے ٹھاٹھری میں گھروں میں دراڑیں پڑنے سے ایک مسجد اور لڑکیوں کے ایک سکول کو غیر محفوظ قرار دیا گیا جبکہ انیس خاندانوں کو اپنے مکانات خالی کرنے پڑے ہیں۔
گاو¿ں کی کچھ عمارتوں میں کچھ دن پہلے ہی دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں لیکن مٹی کے تودے گرنے سے صورتحال مزید بگڑ گئی اور شگاف شدہ عمارتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سے وہ رہائش کیلئے غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ یہ دراڑیں پہلی بار گزشتہ برس دسمبر میں ایک گھر میں دیکھی گئیں۔دراڑیں پڑنے سے خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button