واشنگٹن:
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنازعہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔ جمعہ کو ایک اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان خیالا ت کا اظہار کیا ۔ ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ صدرٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے پاک بھارت قیادت کو بات چیت کی دعوت دینے کا کہا تھا؟ کیا صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں اور آئندہ کیا ہونے جارہا ہے؟صحافی کے سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ جمعہ کو ایک اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں کشمیر سمیت تمام امورخصوصاخطے کی سلامتی، دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو کیسے آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صدر ٹرمپ پاکستانی رہنما سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ٹیمی بروس نے کہاکہ وہ خود بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ تنازعات کانفرنس اور بیانات سے نہیں سفارتی کوششوں سے حل ہوں گے اور وہ دن بھی آئے گا جب ہم غزہ کی تعمیر نو کی بات کریں گے۔






