پاکستانخصوصی دن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،مشعال ملک

اسلام آباد:
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے بڑا زیر قبضہ زفوجی علاقہ ہے جہاں 9لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری مائوں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے ،78 برس بعد بھی آنچل آنسوئوں سے خالی نہیں،بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10نومبر یاسین ملک کا ٹرائل نہیں، عالمی انصاف کا امتحان ہے،یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اپیل نہیں، عالمی قوتوں کے لیے وارننگ ہے۔ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہ کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button