بھارتی پولیس نے چھتیس گڑھ میں4 خواتین سمیت 6افراد کو قتل کر دیا
رائے پور 27 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے آج 4 خواتین سمیت 6 افراد کو گولی مارکرقتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے پیسرلاپاڈو گاو¿ں میں بھارتی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے چار خواتین سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے متاثرین کو ماو¿ نواز باغی قرار دیا جو انصاف اور آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیسرلاپاڈو کے جنگلاتی علاقے میں ماو¿نوازوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پرچھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاستوں میں تعینات فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے ماو¿نوازوں کو گھیر لیا ۔ بیان میں کہاگیا کہ27 دسمبر پیر کی صبح تلنگانہ سرحد کے قریب چھتیس گڑھ کے پیسرلاپاڈو گاو¿ں میں پولیس نے ان پر گولی چلائی۔پولیس کو موقع پر چھ ماو¿نوازوں کی لاشیں ملی ہیں۔کوٹھا گوڈم کے ایس پی سنیل دت کے مطابق یہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی مشترکہ کارروائی تھی۔