مدھیہ پردیش میں روز 130خواتین لاپتہ ہو جاتی ہیں
گزشتہ چھ برس کے دوران 2لاکھ 74ہزار 3سو 11خواتین لاپتہ ہوئی ہیں

بھوپال :بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں روز تقریبا 130خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوجاتی ہیں ۔اس بات کا انکشاف ریاستی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد وشمار میں کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس رکن اسمبلی وکرم بھوریہ کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ 2020سے رواں برس 28جنوری کے دوران 2لاکھ 74ہزار 3سو 11خواتین اور لڑکیاں ریاست بھر میں لاپتہ ہو گئیں۔ ہربرس تقریبا 45ہزار خواتین اور بچیاں لاپتہ ہوئیں ۔ چھ برس تک مسلسل روزانہ تقریبا 130خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2لاکھ 35ہزار 9سو 77خواتین اور بچوں کا پتہ چلایا گیا ہے بجیہ 68ہزار 3سو 34خواتین اور لڑکیوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے اور ہزاروں خاندان انکی گھر واپسی کے منتظر ہیں ۔
2020میں 30ہزار سے زائد ، 2021میں 39ہزار 2023میں 40ہزار جبکہ 2025میں 31ہزار خواتین لاپتہ ہوئی تھیں۔رواں برس اب تک 1ہزار سے زائد خواتین لاپتہ ہوئی ہیں۔زیادہ تر خواتین ریاست کے بڑے شہروں بھوپال، اندور ، گوالیار ، جبل پور اور اجین میںلاپتہ ہوئی ہیںجبکہ چند قبائلی اضلاع میں بھی پریشان کن اعداد وشمار نظر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تحریری جواب میں کہاکہ جب ہزاروں خواتین لاپتہ ہیں تو یہ صرف نظم و ضبط کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ادارہ جاتی ناکامی ہے ، ہم اسے معمول کی گمشدگی تصور نہیںکرسکتے بلکہ یہ اعلیٰ ترین سطح پر جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتی ہے۔








