ناگالینڈ میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں توسیع
کوہیما ناگالینڈ 30 دسمبر (کے ایم ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ریاست ناگالینڈ میں کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ مذکورہ قانون بھارتی فوج کو وسیع اختیارات دیتا ہے۔بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں ناگالینڈ لینڈ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے14 شہری قتل کر دیے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناگالینڈ میں کئی برسوں سے نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ بھارتی فوجیوں کو آپریشن کرنے اور بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر بھارتی فوجی کسی کو گولی مار دیتے تھے تو یہ قانون انہیں استثنیٰ دیتا ہے۔ناگالینڈ میںبھارت سے آزادی کی عوامی تحریک کو دبانے کے لیے مذکورہ قانون نافذ کیا گیا ہے۔مختلف حقوق گروپوں اور یہاں تک کہ ناگالینڈ کی ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
20 دسمبر کو ناگالینڈ اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں شمال مشرقی بھارت خاص طور پر ناگالینڈ سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔