بھارت

ٹورنٹو یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب بھارتی طالب علم گولی لگنے سے ہلاک

ٹورنٹو:کینیڈا میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو سکاربورو کیمپس کے قریب 20سالہ بھارتی طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے مقتول کی شناخت شیونک اواستھی کے نام سے کی ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ انہیں ہائی لینڈ کریک ٹریل اور اولڈ کنگسٹن روڈ پر گولی لگنے سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ۔انسپکٹر جیف آلنگٹن نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے 20سالہ بھارتی طالب علم کی لاش ملی اور اس واقعے میں ملوث شخص پولیس کے آنے سے قبل فرار ہو گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button