مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ سے بھارتی فورسز کا اہلکار زخمی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جس کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور ریلوے سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔پولیس اور ریلوے حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





