کپواڑہ: خستہ حال سڑکو۔ نے ترقی کے بھارت کے دعوئوں کی قلعہ کھول دی

سرینگر:غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہائشیوں نے مختلف دیہات کو ملانے والی سڑک کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی ابتد حالت سے علاقے میں نام نہاد ترقی کے بھارت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ زچلڈارا سے یملر تک جانے والی 3 کلومیٹر سڑک متعدد مقامات پر گڑھوں سے بھری ہوئی ہے، جس سے مسافروں کو سفر میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ "سڑک کی حالت انتہائی ناقص ہے، پھر بھی متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بارہا انتظامیہ سے سڑک کو پختہ کرنے کی اپیل کی ہے مگر ان کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں۔ مقامی رہائشی نور محمد نے میڈیا کو بتایا کہ "موسم سرما میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور اکثر ہم مریضوں کو عارضی چارپائیوں پرہسپتال لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ایک اور رہائشی نے کہا کہ یہ مسئلہ متعدد بار متعلقہ محکمے کے علم میں لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہر بار ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہماری سڑک کی پختگی کو منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے، تاہم یہ منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہوسکا








