مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی مود ی حکومت کی طرف سے دیاگیا کوئی اعزاز نہیں بلکہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناصر اسلم وانی نے ضلع کپواڑہ کے دورے کے دوران بھارتی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں جمہوری اصولوں کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کا درجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بار بار پارلیمنٹ کے فلور پرکشمیریوں کے اس حق کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ یہ یقین دہانیاں کھوکھلی ہیں کیونکہ چار سال قبل جموں وکشمیر کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button