مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی افواج کی ڈوڈہ اور پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیاں

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقہ بھدرواہ میں بڑی کارروائی شروع کی ہے۔بھارتی افواج نے ضلع پونچھ کے علاقہ مینڈھر میں بھی ایک اور محاصرے اورتلاخی کی کارروائی شروع کی ہے۔ قابض حکام کے مطابق، ایک تعمیراتی سائٹ پر ڈیوٹی پرتعینات بھارتی فوج کء سیکیورٹی گارڈنے مشکوک حرکت دیکھ کر زیرِ تعمیر سرنگ کے قریب تین سے چار گولیاں چلائیں۔قابض حکام نے بتایا کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button