مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام نے یوم سیاہ منا کر واضح کردیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں

سرینگر28اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے 27اکتوبرکو یوم سیاہ مناکر اپنے مادر وطن پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو یکسر مسترد اور اقوام عالم پر واضح کردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جار ی ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و تشدد کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جس کی تاریخ میں نظیر ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا تنازعہ کشمیر کے حل میں بھارت کے تاخیری حربوں سے آگاہ ہو چکی ہے کیونکہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔شبیر احمد نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی ایک طویل فہرست موجود ہے مگر حیرانگی کی بات ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیموں اور ممالک نے ان چپ سادھ رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button