بھارت :مودی حکومت آئین پر حملہ آور ہے ، ملکار جن کھرگے
نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت "آئین پر حملہ آور ہے”۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے دارلحکومت نئی دلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں انڈیا اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر "غلط حکمرانی” کا الزام لگایا۔انہوں نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں ووٹر فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ لاکھوں شہریوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کردیا گیا ہے۔ سماج کے کمزور طبقوں کے خلاف مظالم بالخصوص بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ بی جے پی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی ناقص ہے ۔ملکار جن کھرگے نے کہاکہ انڈیا بلاک کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کرمودی حکومت کے خلاف لڑنا ہوگا۔






