بھارت
بھارت:معروف شخصیات کے نام سے دھوکہ ، 5سائبر مجرم گرفتار
نئی دلی04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں فلمی اداکار ابھیشیک بچن ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سمیت 95نامور شخصیات کی جعلی شناختی دستاویزات پر کریڈٹ کارڑز جاری کروانے پر 5سائبر مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مجرموں نے نامور شخصیات کی جی ایس ٹی تفصیلات گوگل سے حاصل کر کے بینکوں سے50لاکھ روپے سے زائد کی رقم حاصل کی تھی۔
جن مشہور شخصیات پر کارڑ بنوائے گئے تھے ان میں ابھیشیک اور دھونی کے علاوہ اداکارہ شلپا شیٹی، مادھوری ڈکشت ، عالیہ بھٹ، سونم کپور، عمران ہاشمی، سیف علی خان، رتک روشن ،سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے نام پنیت، سنیل کمار، پنکج مشرا ، وشوا بھاسکر شرما اور آصف بتائے جاتے ہیں۔