بھارت

بھارت :مودی کا کارٹون شائع کرنے پر تامل میگزین کی ویب سائٹ بلاک کر دی گئی

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا تنقیدی کارٹون شائع کرنے پر ایک تامل میگزین کی ویب سائٹ بلاک کر دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” وکاتن” نامی میگزین کا کہنا ہے کہ متعدد رپورٹس ہیں کہ اس کی ویب سائٹ بلاک کر دی گئی ہے اور صارفین نے یہ بھی بتایا کہ وہ ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ایسی متعدد رپورٹس آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وکاتن ویب سائٹ کو مرکزی حکومت نے بلاک کر دیا ہے۔ میگزین نے کہاکہ مختلف مقامات سے بہت سے صارفین نے مطلع کیا ہے کہ وہ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں، تاہم ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے وکاتن ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ میگزین نے کہا کہ یہ کارٹون امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگانے اور بیڑیاں پہنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کا ردعمل تھا۔اس کارٹون پر بی جے پی کے ریاستی صدراورپارٹی کے حامیوںنے تنقید کی تھی۔ انامالائی نے مبینہ طور پر مرکزی حکومت کے پاس وکاتن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تقریبا ایک صدی سے وکاتن آزادی اظہار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔میگزین کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار کو برقرار رکھنے کے اصول کے ساتھ کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ ہم اب بھی اپنی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس معاملے کو متعلقہ وزارت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button