مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں: بھارتی نیشنل کمپنی لاٹریبول نے سراج العلوم ویلفیئر فانڈیشن کے اثاثے اپنے قبضے میں لے لیے

سرینگر:بھارتی نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی ) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قائم سراج العلوم ویلفیئر فانڈیشن کے اثاثوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع شوپیاںمیں قائم تعلیمی ادارے کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے ” کے تحت رواں برس اپریل میں سیل کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ کہ سراج العلوم ویلفیئر فانڈیشن کے نام پر موجود تمام جائیدادیں اور اثاثے نیشنل کمپنی لا ٹریبونل، چندی گڑھ کو دیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جائیدادوں میں کسی قسم کی مداخلت ٹریبونل کے احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگی اور ذمہ داروں کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی کیا جائے گی۔
یاد رہے کہ سراج العلوم میںجدید علوم کیساتھ ساتھ مذہبی تعلیم بھی دی جاتی تھی ۔ بھارتی حکام کی طرف سے اسکی بندش سے ہزاروں طلبہ متاثر ہوئے ہیں ۔ سراج العلوم جماعت اسلامی کے ‘فلاح عالم ٹرسٹ’ کے زیرِ نگرانی چل رہا تھا۔ مدرسے کی بندش پر کشمیری حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے مذہبی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ بھارت نے کئی آزادی پسند تنظیموں کیساتھ ساتھ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو بھی ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے اور تنظیم کے فلاح عام ٹریسٹ کے تحت چلنے والے سینکڑوں تعلیمی ادرے سیل کر دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button