مقبوضہ کشمیر :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کو طلب کر لیا
سرینگر27مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللہ کو ایک مقدمے کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خبر ایجنسی کے ڈی سی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فاروق عبداللہ کو جاری کئے گئے سمن میں انہیں 31مئی کو سرینگر میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے کہاگیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ فاروق عبداللہ سے ان کے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے دوران 94کروڑ روپے کی بے ضابطگی سے متعلق پوچھ گچھ کرے گا۔اس سے قبل مالیاتی اسکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے اکتوبر 2020میں فاروق عبداللہ کو کرکٹ ایسوسی ایشن میںمالیاتی بے ضابطگی سے متعلق تحقیقات کیلئے 2 بار طلب کیا تھا۔