مہاراشٹر:پولیس نے پاکستانی گانا گانے کے الزام میں مسلم پرنسپل ، دو اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے پاکستانی گانا گانے کے الزام میں ایک سکول کے مسلم پرنسپل اور دو اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ ریاست کے ضلع جالنہ میں کڈز ورلڈ انگلش سکول کے پرنسپل وجیہہ الدین صدیقی اور عملے کے دو ارکان کے خلاف درج کیا گیا۔ انہوں نے سکول میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی گیت گایا تھا۔
پولیس نے انکے خلاف یہ مقدمہ مقامی ہندو توا تنظیموں کے رہنمائوں کی شکایت پر درج کیا ہے۔ یہ تقریب گزشتہ برس مار چ میں ہوئی ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران اسکی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ تاہم پرنسپل وجیہ الدین صدیقی نے کہا ہے کہ پرفارمنس میں استعمال ہونے والی موسیقی پاکستانی نہیں بلکہ ایک ترک ٹی وی سیریز کی تھی، جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں مقبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز موجود ہیں ، وہ اصلی نہیں ہیں بلکہ ترمیم شدہ ہیں۔صدیقی نے کہا کہ اسکول کے ایک معمول کے پروگرام کو سیاسی تنازعہ میں بدل دیا گیا جو افسوسناک ہے۔KMS-05/M





