بھارت

ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی کو جھوٹوں کا سردار قراردیدیا

malkajan

نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ،انہیں جھوٹوں کا سردار قراردیدیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقوں ابھن پور اور چندرپور میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی نے عوام سے کیاگیا اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے نریندر مودی کو جھوٹوں کا سردار قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے صرف گالیاں دینے اور جھوٹ بولنے کا کارخانہ کھول رکھا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے منی پور کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ منی پور میں حالات انتہائی خراب ہیں لیکن وزیر اعظم مودی ایک بار بھی منی پور نہیں گئے۔انہوں نے منی پور کی کشیدہ صورتحال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ جھوٹ بول کر کانگریس کو بدنام کرتے ہیں۔ انھوں نے مودی حکومت پر ملک کی ملکیت کو فروخت کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ”مودی حکومت کو غریبوں، قبائلیوں اوردیگرپسماندہ طبقوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی جی صرف جھوٹ بولتے ہیں اس لیے انھیں جھوٹوں کا سردار کہا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button