مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموںوکشمیر: ”سی آئی کے“ نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے،ڈیجیٹل آلات ضبط

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے آج وادی کشمیرمیں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” سی آئی کے “ کی ایک ٹیم نے سرینگر میں ریاض احمد بیگ نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ریاض احمد شہر کے علاقے دلال محلہ مہاراج گنج کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
سی آئی اے کی ایک اور ٹیم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی قیادت میںضلع گاندربل کے علاقے لار میں سید قلندر شاہ کے گھر کی تلاشی لی۔ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگا م میں ایک مسجد کے امام گلزار احمد راتھر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی لی گئی ۔ چھاپوں اور تلاشی کی یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت کی گئیں۔ ’
’سی آئی کے “اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران مکانات اور دیگر جائیدادوںکی دستاویزات کے علاوہ کمپیوٹر ، لیب ٹاپ ، موبائل فون اوردیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔چھاپو ں کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز اور مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کیطرف سے آزادی پسند کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے روز کا معمول ہے ۔ مختلف حیلے بہانوں سے مارے جانے والے ان چھاپوں کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا اور انہیں خوف ودہشت کا شکار کر کے تحریک آزادی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button