مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں : ”بی ایس ایف ”اسٹنٹ سب انسپکٹر نے خود کشی کر لی

جموں: غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کے ایک ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر نے خود کشی کر لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پریس کے رہائشی بی ایس ایف اسٹنٹ سب انسپکٹر لال سنگھ نے جموں کے مضافاتی علاقے پالورہ میں واقع اپنے کیمپ میں آج صبح اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی ۔بتایا جا رہا ہے کہ لال سنگھ تقریبا ایک ماہ کی چھٹی کے بعد گزشتہ روز (13جون) واپس اپنے کیمپ میں پہنچا تھا۔





