پاکستان

شہید شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

لاہور: تحریکِ آزادی جموں و کشمیر کے ممتاز رہنما اورحریت کانفرنس کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن شیخ عبدالعزیز کے یومِ شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشمیرسنٹرلاہور اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے اشتراک سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے شیخ عبدالعزیز کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما کی جدوجہد، قربانیاں اور ثابت قدمی کشمیری عوام کے لیے آج بھی مشعلِ راہ ہے۔شیخ عبدالعزیز نے پاکستان کی محبت میں اپنی جان قربان کی۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو11اگست2008کو اس وقت گولیاں مارکرشہید کردیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک بڑے مارچ کی قیادت کررہے تھے۔مقررین نے کہاکہ شیخ عبدالعزیز نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی پوری زندگی جدوجہد میں گزاری اور تحریک کے مشکل ترین ادوار میں بھی اپنے اصولی مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ قوموں کے بنیادی حقوق، عزت و وقار اور سیاسی مستقبل کے لیے پرامن، اصولی اور مسلسل جدوجہد جاری رکھنا ضروری ہے۔ ان کی قربانی کشمیری عوام کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز سمیت تحریکِ آزادی کشمیر کے تمام شہداءنے اپنے خون سے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے۔سیمینارکے اختتام پر شہید شیخ عبدالعزیز اور تحریکِ آزادی کشمیر کے تمام شہداءکے درجات کی بلندی، مغفرت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی کے لیے دعا کی گئی۔ سیمینار سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئرمشتاق محمود، انچارج کشمیرسنٹرانعام الحسن، مسلم لیگ ن لائیرز ونگ کے سینئرنائب صدر سیدمنظورگیلانی ایڈووکیٹ، سیکرٹری کشمیرایکشن کمیٹی فاروق آزاد، رہنما استحکام پاکستان پارٹی بلال مختار بٹ،آغا رب نواز درانی، نثاراحمدبیگ، نذیرمیر، پرویزجان اور دیگر نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button