مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر جاری رکھیں گے: احسن انتو

پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو نے کہاہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اس کے منظقی انجام تک جاری وساری رکھیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد احسن انتونے سرینگر میں ایک اجلاس کے دوران مملکت خدادادپاکستان کو یوم آزادی پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب افواج پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیرکے مرہون منت ہیں جن کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر گونج رہا ہے۔احسن انتو نے افسوس کا اظہارکیا کہ بھارتی فوج ضلع کپواڑہ کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کررہی ہے اورکپواڑہ کے بریگیڈہیڈکوارٹرکو کور ہیڈکوارٹر میں تبدیل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لولاب کی مرکزی شاہراہ کے ارد گرد موجود بستیاں خالی کردی گئی ہیں ۔احسن انتو نے کہاکہ کنڈی کیگام میں بھی بریگیڈ ہیڈکواٹرقائم کرنے کی غرض سے ارد گرد کی بستیاں خالی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ سے احکامات لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔محمد احسن انتو نے بھارت کے ان سازشی اور اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اوردیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوآبادیاتی اورظالمانہ اقدامات کوروکنے کے لئے بھارت پر دباﺅڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button