مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ:اونی گام گاﺅں میںطلباءکا بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف مظاہرہ

سری نگر : بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر جموں وکشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے گاﺅ ں اونی گام میں طلباءنے سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کی عوام دشمن پارلیسی کے خلاف نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباءکی ایک بڑی تعداد گاﺅں کی مرکزی سڑک پر جمع ہو گئی اور زبردست احتجاج کیا۔ انہوںنے کہا کہ گاﺅں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے انہیں سکول پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ شدید گرمی کے اس موسم میں گاﺅں کو پینے کے پانی کا مسئلہ بھی درپیش ہے ۔
انہوںنے علاقے کے منتخب رکن اسمبلی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف انتخابات کے دنوں میں ووٹ کے حصول کے لیے نظر آتے ہیں لیکن اب کہیں دکھائی نہیںدے رہے۔ مظاہرے میں زیادہ تر طالبات شامل تھیں۔ انہوںنے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر گاﺅں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج میںتیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button