مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے ہندواڑہ کو زبردست خراج عقیدت

سرینگر25جنوری (کے ایم ایس)
بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے شہدائے ہندواڑہ کو ان کی شہادت کی 32ویں برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 25 جنوری 1990کوشمالی کشمیر کے قصبے ہندواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںشہداء کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ کسی بھی قیمت پر بھارتی فوج کے سامنے ہار نہیں مانیں گے ۔ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دن کشمیری عوام کیلئے قیامت سے کم نہیں ہے ۔مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائدبھارتی افواج تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہی ہیں جوکہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کی حقیقت کوعیاں کرنے کیلئے کافی ہے ۔انہوں نے مزید کہ کشمیری عوام کبھی بھی اس طرح کی بھارتی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو کشمیریوں کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت سے اپنا ناقابل تنسیخ حق خود ارایت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں انہیںفراہم کی گئی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے گھنائونے مجرمانہ ریکارڈ کاسخت نوٹس لیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام نبی وسیم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاہے کہ کشمیریوں کے قاتل بھارتی فوجی آج بھی آزاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رہے گا۔ ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جینو سائیڈ واچ پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کے بارے میں انتباہ جاری کر چکا ہے ۔
ادھراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد کی زیر صدارت شہدا ہندواڑہ کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button