مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر؛حادثے میں5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر :غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، منگل کی صبح شاہراہ پر قاضی گنڈ کے علاقے لیوڈورا کے قریب سی آرپی ایف کی گاڑی کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت انسپکٹر راج کمار تیواری، ایس آئی/جی ڈی راجندر سنگھ، اے ایس آئی/جی ڈی لوینڈے، اے ایس آئی/جی ڈی اومیش کمار اور ایچ سی ڈرائیور ویرندر کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button