بھارت

پولیس احتجاجی خواتین کیساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پرینکا گاندھی

پولیس افسر نے مجھے جنسی طورپر ہراساںکیا، خاتون صحافی

نئی دلی: کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین صحافیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پریانکا گاندھی نے ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خواتین صحافیوں نے بتایا ہے کہ جنتر منتر پر رپورٹنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔انہوں نے کہا کہ درجنوں صحافیوں کے احتجاج کے باوجود نہ تو کوئی ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں لائی گئی۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اس پولیس فورس سے ہی خطرہ محسوس کر رہی ہیں جس کی ذمہ داری تحفظ فراہم کرنا ہے۔کانگریس کی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کالج کی طالبات سے لے کر صحافیوں تک، ہر جگہ خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔پریانکا گاندھی نے کہا، "نریندر مودی، امت شاہ، کیا خواتین کے ساتھ یہ سلوک مناسب ہے؟ اگر نہیں، تو آپ اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟”ہفتے کے روز، ایک خاتون صحافی نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
پریس کونسل آف انڈیا نے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور دہلی پولیس پر زور دیا کہ وہ شکایت پر فوری کارروائی کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button