مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں لاپتہ ہونے والے نوعمر لڑکے کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے ایک نوعمر لڑکے کی لاش پیر کی صبح شہر کے علاقے نورباغ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا 22 مئی کو نورباغ سرینگر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ اس کی نعش دریائے جہلم سے چوچن فقیر، ٹکنورہ پورہ نورباغ کے قریب برآمد ہوئی۔عہدیدار کے مطابق نعش کو ریت نکالنے والے مزدوروں نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی شناخت13سالہ عنایت احمد ساکن پلہ پورہ، گوری پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button