بی جے پی حکومت دفعہ 371کو لداخ تک توسیع دے گی

لیہہ:بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا ہے کہ حکومت دفعہ 371 کے تحت خصوصی آئینی دفعات کو لداخ تک توسیع دے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس اقدام سے خطے کی منفرد ثقافت اور مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔بھارتی آئین کا آرٹیکل1 37مخصوص ریاستوں اور خطوں کو مقامی ثقافتوں، علاقائی ترقی اور روایتی قوانین کے تحفظ کے لیے خصوصی، عبوری اور عارضی اختیارات دیتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرن رجیو نے لداخ کے ضلع لیہہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ خود مختار کونسلوں کے سابقہ نظام نے لوگوں کو بااختیار نہیں بنایا۔ انہوں نے لداخ کو سات اضلاع میں تبدیل کے بھارت حکومت کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاپہلے، صرف دو اضلاع تھے – لیہہ اور کرگل۔ اب سات اضلاع کے ساتھ، سات کونسلیں بھی ہوں گی۔ مقصد نچلی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنانا اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔”انہوں نے دعوی کیا کہ مجوزہ انتظامی توسیع کا مقصد انتظامیہ کو رہائشیوں کے قریب لانا اور جغرافیائی طور پر وسیع ہمالیائی خطے میں مقامی سطح کے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
یاد رہے کہ نریندو مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے نئی دلی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو خطوں ”جموں وکشمیراور لداخ ” میں تقسیم کر دیا تھا۔








