بھارت

بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسی کسی سے پوشیدہ نہیں، پیس پارٹی

 

پرتاپ گڑھ 31مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کرناٹک میں مسلم ریزرویشن ختم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر دوسرے مذاہب کے لوگوں کو دیا جانے والا ریزرویشن کیا غیر آئینی نہیں ہے۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے یہ بات بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک میں مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو دیا جانے ولا چار فیصد ریزرویش غیر آئینی تھا۔
انہوں نے کہا کہ صرف مسلمانوں اور عسائیوں کو ریزرویشن سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے ، بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسی کسی سے مخفی نہیں ہے ، اسی پالیسی کے سبب کرناٹک میں مسلم ریزرویشن ختم کیا گیا۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مسلمانوں کا استحصال تو ملک کی آزادی کے بعد سے ہی شروع ہو گیا تھا تاہم اس وقت اظہار رائے کی آزادی تھی اور لوگ ناانصافی پر لب کشائی کرنے سے گریزنہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کھلے عام انصافی ہو رہی ہے اور اسکے کے خلاف آواز اٹھانا گناہ ہو گیا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں اظہار رائے کی آزادی ختم ہے اور حکومت کے غیر آئینی کاموں کی مخالفت پر لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے۔ایوب سرجن نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے کرناٹک میں مسلمانوں کا ریزرویشن ختم کر کے اپنی مسلم مخالف پالیسی عیاں کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button