بھارت

بھارت : منی پور میں پر تشددکارروائیاں جاری،تازہ حملے میں 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

امپھال :بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف پرتشدد واقعات میں دو افرادہلاک اورچھ دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے مسلح افرادنے ضلع نونی کے علاقے نونگٹیک میں حملہ کیا ،گولی باری کئی منٹ تک جاری رہی اور اس دوران دھماکہ خیز مادے کا بھی استعمال کیا گیا۔ گولہ باری سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیش آئے الگ الگ واقعات میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں واقعات میں”زیلیانگرونگ یونائٹیڈ فرنٹ‘ (زیڈ یو ایف) کے 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق ہفتہ کی صبح ضلع نونی کے علاقوں نونگٹیک اور ہاوچونگ کے درمیان دوبارہ گولی باری کی اطلاعات ہیں۔ یہ علاقہ نونی ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 5 کلومیٹر شمال مشرق میں ہے۔ کہاجاتاہے کہ اس میں زیڈ یو ایف-جے اور زیڈ یو ایف-کے گروپوں کے مسلح افرادشامل تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ زیڈ یو ایف-کے سے منسلک مسلح افراد نے نونی تھانہ حلقہ کے نونگٹیک علاقے میں منصوبہ بنا کر حملہ کیا۔حملے میں دوافرادہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے امپھال کے 2 الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button