بھارت

بھارت: بی جے پی امیر ترین پارٹی، کانگریس تیسر ے نمبر پر

نئی دلی 29 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں انتخابی اصلاحات پر زور دینے والے گروپ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز(اے ڈی آر)نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مالی سال2019-20میں4847,78کروڑ روے مالیتی اثاثہ جات کے ساتھ بھارت کی امیر ترین سیاسی جماعت ہے ۔
بی جے پی کو تمام سیاسی پارٹیوں میں کئی برسوں سے اس حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل ہے ۔ اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) 698.33کروڑ روپے کے ساتھ دوسری نمبر پر ہے جبکہ کانگریس کے اثاثوں کی قدر588.16کروڑ روپے ہے اور اسکا تیسر ا نمبر ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمزنے 2019-20کی اپنی رپورٹ قومی اور علاقائی پارٹیوں کے اثاثوں اور اخراجات کی بنیاد پر تیار کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 7قومی اور 44علاقائی پارٹیوں نے مالی سال کے دوران جن اثاثوں کا اعلان کیا وہ مجمبوی طور پر ترتیب وار 6988.57کروڑ روپے اور2129.38کروڑ وپے مالیت کے ہیں۔سات وقومی پارٹیوں میں سب سے زیادہ اثاثے بی جے پی 69.37فیصدجس کے بعد بی ایس پی9.99فیصد جبکہ کانگریس 8.42فیصد کے ساتھ ملک کی امیر سیاسی جماعتیں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button