بھارتی فوجیوں نے چھتیس گڑھ میں دو خواتین سمیت تین افرادقتل کردیے
بیجاپور: بھارتی فوجیوں نے بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں دو خواتین سمیت تین افرادکو گولی مارکرقتل کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاست میں ضلع بیجاپور کے علاقے بیلم گٹہ میں تلاشی کارروائی کے دوران دو خواتین اور ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ اس کارروائی میںبھارت کے کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن((CoBRA ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے تینوں افراد کو نکسل وادی گوریلے قراردیاہے۔پولیس نے بتایا کہ موقع سے دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
دریں اثناء ایک اور کارروائی میں بھارتی پولیس نے اتوار کی صبح پنجاب کے شہر جالندھر کی گلموہر کالونی میں دو افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا جن کی شناخت نتن اور آشیش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے انہیں لارنس بشنوئی گینگ کے کا رکن قرار دیاہے۔