مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہیں:پروفیسر چینگ

بیجنگ 31 جنوری (کے ایم ایس)
عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق خصوصا ان کے بقا کے حق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھارت کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹنگ پروفیسر و چینی سکالر و جنوبی ایشیائی مما لک میں چین کے سابق دفاعی اتاشی چینگ ژزہا نگ نے ایک مضمون میں کیاہے ۔پروفیسر چینگ نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں پلوامہ اور بڈگام میں پانچ بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مکمل طور پر اپنی آزادی اور انتہائی بنیادی انسانی حقوق سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس سال صرف جنوری میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے کم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button