مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر29جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اورپولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے نائرہ کا محاصرہ کیا اورگھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔