حریت وفد کا اسلام آباد بار کونسل کے دفتر کا دورہ کیا،مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ا
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد بار کونسل کے دفتر کا دورہ کیا اورکونسل کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت وفد میں سید اعجاز رحمانی، خواجہ نذیر احمد کرناہی اور زاہد صفی شامل تھے ۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال، بھارتی مظالم اور تحریکِ آزادیِ کشمیر میں وکلاءبرادری کے قانونی، اخلاقی اور سفارتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے بار کونسل کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے بار کونسل کی قیادت نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔
بار کونسل کے نمائندوں نے حریت وفد کو یقین دلایا کہ وکلاءبرادری حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حریت کانفرنس کے موقف کو ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس سے قبل بار کونسل کی قیادت اور وکلاءبرادری نے حریت وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔







