سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے صمد انقلابی کو آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد …
تفصیل۔۔۔سرینگر :بھارتی پولیس نے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر سے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ممتاز احمد لون اور جہانگیر احمد لون نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے اس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید 4جوان گرفتار کر لیے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی پکڑ دھکڑ کی جاری کارروائیوں کے دوران مزید چار نوجوانوںکو گرفتار کر لیا ہے۔ فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کنزر سے محاصرے اور تلاشی کی کارروئی کے دوران 2 نوجوانوں الطاف احمد اور فاروق احمد کو گرفتار کرلیا۔فوجیوں نے ضلع سرینگر سے دونوجوانوں یاور رشید ڈار اور باسط نبی بٹ کو گرفتار …
تفصیل۔۔۔جموں:بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ کے دوران 45 ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کر لیا
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں بھارتی قابض انتظامیہ کے خلاف ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی مارچ پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کرتے ہوئے چار درجن سے زائد ورکز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے شہر میں سول سیکرٹریٹ کے قریب ہیلتھ ورکز کے مارچ پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور متعدد کارکنوں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بارہمولہ میں 2نوجوان گرفتار
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
تفصیل۔۔۔سرینگر:بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک کشمیری صحافی ماجد حیدری کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے جمعہ کی صبح فری لانس صحافی ماجد حیدری کو سرینگر سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حیدری کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 18اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے سوپور کی شیر کالونی میں منظور احمد اور تنویر احمد کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوج نے انہیں …
تفصیل۔۔۔ڈوڈہ میں منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
جموں 25مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں منشیات فروشی میں ملوث ایک پولیس اہلکارکو گرفتارکرلیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ ڈوڈہ قصبے سے منشیات کی تجارت میں ملوث ایک اسپیشل پولیس آفیسر کو گرفتار کیا گیاہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ …
تفصیل۔۔۔خرم پرویز ، عرفان معراج 10 روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے سپرد
نئی دہلی 23 مارچ (کے ایم ایس) دہلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند نسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز اور کشمیری صحافی عرفان معراج کو ایک جھوٹے مقدمے میں دس روز کیلئے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے) کی تحویل دیدیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے دو الگ الگ درخواستوں کے ذریعے 12روز ہ ریمانڈکی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کر نے پر سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا
جموں 10مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ایک سرکاری ملازم کوگرفتار کر لیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتا کئے گئے ملازم کی شناخت امر سنگھ کے طورپر ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے بیولی کا رہائشی اور چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈوڈہ کے دفتر میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔ایک پولیس …
تفصیل۔۔۔