گرفتار

سرینگر: کالے قانون کے تحت 2 کشمیری نوجوانوں گرفتار

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں سرینگر شہرمیں دو کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں فیصل احمد اور فیصل بٹ کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اس وقت گرفتار کیا جب دونوں شہر کے علاقے بابا ڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔اپنی ریاستی دہشت گردی اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے استعمال کا جوازپیش کرنے کیلئے ، بھارتی پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 رائونڈز، دو موبائل فونز اور 10پوسٹرز برآمد کرنے کا دعوی بھی کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button