گرفتار

بھارت کا قومی ترانہ بجانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پرسرینگر میں 15شائقین گرفتار

سرینگریکم اکتوبر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر میں ایک میچ کے موقع پر بھارت کا قومی ترانہ بجانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پربھارتی پولیس نے 15 کشمیری شائقین کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے منگل کی شام سرینگر میں پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھارت کا قومی ترانہ بجانے پر کھڑانہ ہونے پر پندرہ تماشائیوں کو گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی آئے تھے۔ پروٹوکول کے مطابق تقریب کے دوران بھارت کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ تاہم کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے قومی ترانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر 15شائقین کو گرفتارکرلیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button