بھارت

مظاہرین کے خلاف کارروائیاں معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، کاکروچ جنتا پارٹی

نئی دہلی: بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکام نے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج ختم کرنے کیلئے طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان آشوتوش رنکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بہار اور مغربی بنگال ریاستوں میں سینکڑوں طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نئی دلی اور دیگر ریاستوں میں احتجاجی سرگرمیوں میں معاونت کرنے والے سینکڑوں مظاہرین اور رضاکاروں کو نگرانی، ہراسگی اور نظر بندی کا سامنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے خلاف درج تمام مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں، زیر حراست طلبہ کو رہا کیا جائے اور آئندہ کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی سے گریز کیا جائے۔آشوتوش رنکا نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قانونی معاملات سے متعلق تحریری معاہدہ فوری طورپر جاری کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کاکروچ جنتا پارٹی دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button