مقبوضہ جموں و کشمیر
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سری نگر – جموں ہائی وے ٹریفک کیلئےبند
جموں: بھارت کے غیر قانو نی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سری نگر-جموں ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پیر کی صبح سویرے ضلع ادھم پور کے علاقےدیوال میں سری نگر-جموں شاہراہ پر مٹی کابڑا تودہ گرا، جس کے باعث ہائی وے پر دونوں اطراف گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیاکو بتایاہے کہ
مسافروں کو ہدایت دی گئیہے کہ جب تک شاہراہ کو محفوظ قرار دے کر ٹریفک کے لیے دوبارہ نہیں کھول دیا جاتا، اس پر سفر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ مزید دودھ گرنے کا خطرہ موجود ہے۔







