مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ میں آتشزدگی،20دکانیں، کئی رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل کے مرکزی بازار میں آگ لگنے نے کم از کم 20دکانیں اور پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ لگنے کے فورا ًبعد سنبل اور نائدکھائی کے فائر ٹینڈرز نے علاقے کے لوگوںکے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم آگ تیزی سے پھیلتی گئی اورمتعدد کانوں اورمکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوںکے بعد بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے میںکسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔






