نارائن پور 15مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دیسی ساختہ بم کے دو الگ الگ دھماکوں میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کا ایک افسر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس(باستر رینج)سندرراج پی نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ دھماکے دوندرایبیڈا اور سون پور گائوں کے درمیان اس وقت پیش آئے جب آئی ٹی بی پی کی 53ویں بٹالین کی …
تفصیل۔۔۔نام نہادحد بندی کمیشن نے اپنا مسودہ منظر عام پر لایا
سرینگر14 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے قائم کردہ نام نہاد حد بندی کمیشن نے پیر کو ہندوتوا اےجنڈے کے تحت ایک اور اقدام میں جموں و کشمیر اسمبلی اور بھارتی پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا اپنا مسودہ منظر عام پر لایا۔ حد بندی کمیشن نے نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی …
تفصیل۔۔۔اتر پردیش کے کالج میں حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی
علی گڑھ 14 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک ممتاز کالج شری ورشنی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے کالج میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع شری ورشنی کالج نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالج میں اپنے سر اور چہرے کو نہ ڈھانپیں۔کئی طالبات کالج میں داخلے کی اجازت نہ ملنے …
تفصیل۔۔۔ہندوتوا ارکان خواتین کو ہراساں کرتے رہے اورلوگ تماشہ دیکھتے رہے
بھوپال 14 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علیراج پور میں خواتین کے خلاف دن دہاڑے جنسی تشدد کے ایک واقعے میں ہندوتوا کے ارکان نے سڑک پر چلتی ہوئی خواتین کو دھکے مارے ، زبردستی گلے لگایا اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو ہندوتوا گینگ کے حملے سے بچانے کے بجائے تماشائیوں نے اس منظر کی ویڈیو بنائی اور …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 6 بے گناہ مسلمان گرفتار
بھوپال 14 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش میں جھوٹے الزامات کے تحت 6 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان نوجوانوں کومدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایماءپر ریاست کے شہر بھوپال میں فاطمہ مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت سے گرفتار کیا۔تلاشی آپریشن کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی میزائل کے معاملے پر پاکستان کا ردعمل دانشمندانہ تھا، تجزیہ نگار
اسلام آباد13 مارچ (کے ایم ایس)بھارت نے پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے کو محض ایک فنی خرابی قرار دیکراپنی اس سنگین غلطی اور انتہائی غیر ذمہ داررانہ طرز عمل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو ملکوں کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے سینئیر فیلو سشانت …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے ہندو توا کے نام پر کامیابی حاصل کی، وزیر اعلی راجستھان
جے پور13 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت Ashok Gehlotنے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے ہندو تواا ور پولرائزیشن کے نام پر چالاکی سے بیان بازی کر کے چار راستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشوک گہلوٹ نے جے پور میں ایک امن مارچ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات …
تفصیل۔۔۔برہموس ٹیسٹ کی ناکامی سے پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی تھی،رپورٹ
اسلام آباد، 13 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی سپرسونک میزائل برہموس کے تجرے کی ناکامی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ سکتی تھی۔ کشمیرمیڈیاسروس کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں میزائل غلطی سے پاکستان کے ایک علاقے میں داغے جانے کے بھارتی حکومت کے عتراف نے سپر سونگ میزائل اس کی ساکھ کے بارے میں بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں …
تفصیل۔۔۔گوشت کی ایک بھی دکان نظر نہیں آنی چاہیے ، بی جے پی رکن اسمبلی
لکھنو13 مارچ (کے ایم ایس) ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے ریاست اتر پردیش می ایک مرتبہ پھر اکثریت ملنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے علاقے لونی سے دوبارہ منتخب ہونے والے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گوجر نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں کی جلد سماعت کی جائے: درخواست گزار کی استدعا
نئی دہلی 13 مارچ (کے ایم ایس) دفعہ 370کی منسوخی کو چیلنج کرنے والے ایک درخواست گزار مظفر اقبال خان نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں تقسیم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی جلد سماعت کی جائے۔ مظفر اقبال خان نے اپنی درخواست میںجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی …
تفصیل۔۔۔