بھارت
بھارت :مہاراشٹر میں ہندوانتہاپسندوں کا دلت اسکالروں پر حملہ
ممبئی 02اپریل(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے یونیورسٹی کیمپس میں ہندوتوا غنڈوں نے پی ایچ ڈی اسکالر37سالہ رجنیش کمار امبیدکر اور اس کے ہم جماعتوں پر حملہ کیاہے۔
طلباء رہنمائوں نے بتایاکہ ہندوانتہاپسندآدھی رات کے قریب مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی میں گھس گئے اور وہاں غیر معینہ مدت کے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے دلت کمیونٹی سے وابستہ پی ایچ ڈی اسکالر اور اس کے ہم جماعتوں پر حملہ کردیا۔