بھارت
8بھارتی ریاستوں میں پر تشدد جھڑپوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات، انٹرنیٹ سروس منقطع
بہار 02 اپریل (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو تہوار”رام نومی“ کے دوران کم از کم آٹھ ریاستوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد پولیس کی بھارتی نفری تعینات اور انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی ہے۔رام نومی کے موقع پر ہندو توا غنڈوں نے مسلمان مر د و خواتین پر حملے کیے اور مدارس ، مساجد اور انکی دیگر املاک کو نشانہ بنایا ۔
ہفتے کے روز یاست بہار کے ضلع نالندہ میں ہندو غنڈوں نے ایک مسلمان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ بہار میں ہفتے کے روز ہزاروں ہندو سڑکوں پر نکل آئے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں پریڈ کی۔فسطائی مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی ہندو توا غنڈوں نے پرتشدد کارروئیاںکیں۔ گزشتہ برس بھی ہندوﺅں نے رام نومی کے موقع پر نئی دلی، کرناٹک ، اترپریش ، جھار کنڈ وغیرہ میں مسلمانوں پر حملے کیے تھے اور انکے گھر اور دیگر املاک نذر آتش کی تھیں۔